مشرف قومی سیاست میں اہم رول ادا کرنے واپس آرہے ہیں طاہر حسین
Posted on March 19, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : دہشت گردی کا عفریت پاکستان کو ہڑپنے کے درپے ہے غرقاب معیشت ہماری خوشحالی کو نگل چکی ہے بڑھتی ہوئی غربت اور بیروزگاری معاشرے میں جرائم و بد امنی کا باعث بن رہی ہے اور کرپشن کا ناسور رگ و پے میں سرایت کرتا جارہا ہے جو یقینا ناکام ریاست کی ابتدائی نشانیاں اور خانہ جنگی کی جانب آغاز سفر کا اشارہ ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ اب پاکستان کے عوام پرویز مشرف کے کرپشن سے پاک معاشی طور پر خوشحال پرامن منصفانہ اور ترقی یافتہ دور اقتدار کے لوٹ آنے کی دعا تو کرہی رہے ہیں محب وطن حلقے بھی انہیں دوبارہ برسر اقتدار لانے کا فیصلہ بھی کر چکے ہیں اور مقتدر قوتیں بھی اس بات کو تسلیم کررہی ہیںکہ پاکستان بچانا ہے تو پرویز مشرف کو ہی اقتدار میں لانا ہے۔
آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین نے ملکی و غیر ملکی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف عوامی خواہشات ملکی ضروریات محب وطن حلقوں کی درخواست پر ملکی قیادت میں اپنا محبانہ و اہم کردار اداکرنے واپس پاکستان آرہے ہیں۔
یہ بات طے ہے کہ جزوقتی نگراں حکومت کی نگرانی میں انتخابات ہوں یا تین سے پانچ سال کیلئے کل وقتی نگراں حکومت تشکیل دی جائے وزارت عظمیٰ کا تاج پرویز مشرف کے سر ہی سجے گا کیونکہ محب وطن حلقے مقتدر قوتیں اورعوام پاکستان بچانے کیلئے مشرف کو دوبارہ اقتدار میں لانے کا فیصلہ و تہیہ کرچکے ہیں۔