کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی طبیعت ایک مرتبہ پھر ناساز ہوگئی۔ڈاکٹروں نے مزید ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان اے پی ایم ایل طاہر حسین کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ایک مرتبہ پھر ناساز ہوگئی اور کمر میں شدید درد کے باعث ڈاکٹرز کی ٹیم کو ان کے معائنے کے لیے گھر بلایا گیا۔
ترجمان کے مطابق طبی ماہرین نے پرویز مشرف کو مزید ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے۔ گزشتہ دنوں ترجمان طاہر حسین نے اپیل کی تھی کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے تاکہ وہ بیرون ملک اپنا علاج کراسکیں۔