سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ نے پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی نوازشریف کے ذاتی انتقام کا شاخسانہ قرار دے دیا۔ سے بات کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ مرزا اسلم بیگ کا کہنا تھا کہ لگتا ہے یہ اقدام نواز شریف حکومت کے بجٹ، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور لاقانونیت سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
نوازشریف فوجی ڈکٹیٹر کے خلاف کارروائی میں سنجیدہ ہیں تو پھر یہ سلسلہ ایوب خان سے شروع ہونا چاہئے۔ اسلم بیگ نے کہا کہ آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا سلسلہ ان ججوں تک بھی وسیع ہونا چاہئے۔
جو نظریہ ضرورت کے تحت جرنیلوں کو قانونی جواز دیتے رہے اور ان سیاستدانوں کا بھی جو وردی کے ساتھ چپک کر اس وردی کو دس دس بار منتخب کرنے کی بات کرتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرف کے خلاف کارروائی پر فوج خاموش رہے گی۔