مشرف سے نواز شریف کی ذاتی رنجش ہے، احمد رضا قصوری

Ahmed Raza Kasuri

Ahmed Raza Kasuri

حیدر آباد (جیوڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے چیف کوآرڈینیٹر احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پرویز مشرف کے معاملے میں بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

مشرف کے خلاف عدالتی کارروائی محض ذاتی رنجش کا نتیجہ ہے جو کہ وزیر اعظم نواز شریف کے ایما پر کی جارہی ہے۔ پیر کو یہاں ایک تقریب میں بذریعہ ٹیلیفون میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے مشرف کو ڈیل کی آفرہوئی تھی جسے انھوں نے ٹھکرا دیا۔

ڈیل کے تحت مشرف کو وطن واپس نہ آنے کی شرط پر بیمار والدہ کی عیادت کیلیے جانے کی اجازت دی جارہی تھی لیکن مشرف نے وطن واپس نہ آنے کی شرط مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان کی سرزمین ہے جس کی خدمت کے لیے انھوں نے اپنی ساری زندگی وقف کر دی، وہ یہاں جان تو دے سکتے ہیں مگر ملک سے غداری نہیں کر سکتے۔