مشرف کو حب الوطنی و عوام دوستی کی سزا دی جا رہی ہے، اے پی ایم ایل
Posted on September 13, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : بابائے قوم، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے جس منظم، مضبوط، خوشحال، خودمختار اور ترقی یافتہ و پر امن پاکستان کیلئے جدوجہد کرکے اقبال کے خواب کو تعبیر دی تھی پرویز مشرف نے اسے حقیقی معنوں میں قائد کا پاکستان بنانے کیلئے جرأتمندانہ اقدامات کئے مگر قائد اعظم کی رحلت کے بعد پاکستان کے اختیار واقتدار پر قابض ہونے والے استحصالی ٹولہ پاکستان کو مستحکم اور عوام کو خوشحال بنانے کی بجائے ہمیشہ انہیں غربت کی چکی میں پیس کر اپنا غلام اور پاکستان کو اپنے آقا و سامراجی قوتوں کا باجگزار رکھنا چاہتا ہے اسلئے ملک وقوم دشمنوں نے بیرونی، استعماری، سامراجی اور دہشتگرد قوتوں کے ساتھ مل کر جمہوریت کے نام پر مشرف کی عوامی حکومت کا خاتمہ کردیا اور اب آئین کی پاسداری کے نام پر مشرف کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری مسلم بھٹو، فائنانس سیکریٹری شاہد قریشی، اسلم مینائی، مصطفی مرزا، نجمہ مینائی، قرأت زیدی، سندھ میڈیا سیل کے سرپرست و انچارج طارق کلیم اور سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید نے بانی پاکستان کی 65 ویں برسی کے موقع پر اے پی ایم ایل ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اقبال کے
خواب اور قائد کے فکر و فلسفے کے مطابق خوشحال، مستحکم، ترقی یافتہ و پر امن ریاست بنانے کیلئے استحصالی ٹولے سے نجات پانا اور مشرف کو پھر سے اقتدار میں لانا ضروری ہے۔