فیصل آباد(جیوڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ ریاض نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور فرار کروانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
فیصل آباد میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ایک آمر کا عدالت میں پیش ہونا جمہوریت کی فتح ہے۔پرویز مشرف اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے۔۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ نواز کو شکست سے دوچار کریں گے ۔