اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے اکبر بگٹی قتل کیس میں ضمانت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ پرویز مشرف نے اپنے وکیل الیاس صدیقی ایڈووکیٹ کے ذریعے بلوچستان ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کرے۔ ملزم پرویز مشرف کواس سے پہلے بے نظیر قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت اور ججز نظربندی کیس میں ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہائی مل چکی ہے اور و ہ صرف اکبر بگٹی قتل کیس میں ضمانت نہ ملنے کے باعث چک شہزاد فارم ہاوس سب جیل میں قید ہیں۔