مشرف پر غداری کے مقدمہ کے اثرات فوج پر ہونگے، اسلم بیگ

Aslam Beig

Aslam Beig

مسلح افواج کے سابق سربراہ ریٹائرڈ جنرل اسلم بیگ نے جنرل مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کیلئے عدالت عظمی کو فریق قرار دے دیا، کہتے ہیں کہ موجودہ ججز3نومبر 2007 کی کارروائی کا ہدف رہ چکے ہیں، عدل و انصاف کے تقاضوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ خود کہ اس کیس سے الگ کر لیں۔

ذرائع سے بات کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ نے کہا کہ غداری کے مقدمہ کیلئے اعلی سطح کا کمیشن بننا چاہئے ورنہ اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے خلفشار کا فائدہ وطن دشمن، جمہوریت دشمن اور کرپٹ عناصر اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کے خلاف غداری کے مقدمہ کے اثرات یقینا ان کے ادارہ پر ہونگے۔ فوج ایک خاندان کی طرح ہے وہ اپنے بڑوں کی عزت کرتے ہیں۔ مرزا اسلم بیگ نے کہا کہ کوئی ہاتھ منتخب حکومت کو نان ایشوز میں الجھا رہا ہے۔