بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے، مشرف قید میں نواز شریف ایوان اقتدار

Musharraf, Nawaz Sharif

Musharraf, Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے، ایک وقت تھا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کی حکومت تھی اور وزیراعظم میاں نواز شریف قید میں تھے۔ آج نواز شریف کی حکومت ہے اور پرویز مشرف قید میں ہیں۔

12 اکتوبر 1999 کو اُس وقت کے آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف نے اسی دن نواز شریف حکومت کا دھڑن تختہ کیا اور اقتدار پر قبضہ کیا اور ایک منتخب وزیراعظم کو قید کر دیا۔ جنرل (ر) پرویز مشرف بلاشراکت غیر اقتدار کے مالک بن بیٹھے تین سال ملک کے چیف ایگزیکٹو رہے اور نواز شریف کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

اس کے بعد مشرف صدر مملکت بن گئے۔ اسی دوران شریف خاندان کو معاہدے کے تحت سعودی عرب بھجوا دیا گیا جس میں مبینہ طور پر دس سال تک جلا وطن رہنے کی شرط تھی۔

2009 کے انتخابات سے پہلے مشرف حکومت نے شریف خاندان کو پاکستان میں آ کر الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی الیکشن میں ن لیگ کی حکومت تو نہ بن سکی اور پیپلز پارٹی کی حکومت بن گئی جس کے بعد آصف علی زرداری مواخذے کی دھمکی دیتے ہوئے صدر مشرف کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا۔ 12 اکتوبر 1999 کو پرویز مشرف حکومت میں اور نواز شریف جیل میں اب 12 اکتوبر 2013 کو نواز شریف حکومت میں اور پرویز مشرف جیل میں ہیں اسی لئے کہتے ہیں آسمان رنگ بدلتا ہے کیسے کیسے۔