مشرف کے روٹ پر دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری

 Root Explosion

Root Explosion

اسلام آباد (جیوڈیسک) پرویز مشرف کے روٹ پر گزشتہ رات ہونے والے دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرف ذاتی حیثیت میں ہسپتال سے فارم ہاؤس پہنچے ، مشرف کے روٹ کی آمد سے آدھا گھنٹہ پہلے دھماکا ہوا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق رات 1 بج کر 45 منٹ پر فیض آباد فلائی اوور کے قریب سڑک کنارے دھماکہ ہوا۔ پرویز مشرف رات 2 بج کر 15 منٹ پروہاں سے گزر کر اپنے فارم ہاؤس پہنچے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کے راستے پر کوئی روٹ نہیں لگایا گیا تھا۔ مشرف ذاتی حیثیت میں ہسپتال سے فارم ہاؤس پہنچے۔

پولیس کے مطابق پرویز‫ مشرف کے روٹ پر دھماکے کا مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف دھماکہ خیز مواد کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے فارم ہاؤس پر پولیس کے دو سو انتالیس اہلکار بدستور تعینات ہیں ، رینجرز اہلکار بھی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔