اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر برائے نج کاری کمیشن محمد زبیر نے کہا ہے کہ مشرف دور میں جہانگیر ترین کی جائیداد میں تیزی سے اضافہ ہوا، 90 کی دہائی میں جہانگیر ترین کے پاس کچھ نہیں تھا۔
اب اتنا پیسا کہاں سے آیا، پوچھنا ہمارا حق ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کم وقت میں کیسے امیر ہو گئی۔
وزیر اطلاعات کے ہمراہ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے 24 کروڑ 70 لاکھ روپے قرض معاف کرایا، جہانگیر ترین کم عرصے میں ارب پتی کیسے بن گئے ان کے علاوہ چودھری برادران نے قرضے معاف کرائے۔