مشرف کو سزا دی گئی تو اگلا آمرجلد آجائےگا، عاصمہ جہانگیر

Asma Jahangir

Asma Jahangir

لاہور (جیوڈیسک) سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو سزا دی گئی تو اگلا آمر جلدی آئے گا اور 20 سال حکومت نہیں چھوڑے گا۔

ہفتے کو لاہور بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ پرویز مشرف کیس کینگرو ٹرائل ہو رہا ہے اور مشرف کے ساتھی ہی انھیں پھانسی پر چڑھانا چاہتے ہیں، مشرف کا ٹرائل 3 نومبر سے نہیں 12 اکتوبر 1999 سے ہونا چاہیے، حکو مت کو جوش کے ساتھ ہوش سے بھی کام لینا چاہیے۔