مشرف کی قومی خدمات بھلاکر ان کیخلاف انتقامی کاروائی ملک و قوم سے غداری ہے محمد رئیس
Posted on June 15, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : پرویز مشرف کا ماضی بے داغ ہے۔ انہوںنے نہ صرف آرمی چیف کی حیثیت سے وطن عزیز کو مستحکم ومضبوط بنانے کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں بلکہ صد پاکستان کی حیثیت سے ان کا دورِاقتدار پاکستان کی تاریخ کا کرپشن سے پاک واحد دور اقتدار دکھائی دیتا ہے۔
جس میں نہ صرف وطن عزیز استحکام اور عوام کو خوشحالی حاصل ہوئی بلکہ تعصب و لسانیت کا ناگ بھی کمزور ہوا کیونکہ مشرف نے پاکستان کے تمام عوام سے یکساں انصاف ومساوات کا سلوک کیا جبکہ وردی اتارکر نہ صرف ملک میں جمہوریت بحال کی بلکہ سیاسی جماعتوں کو بھی آن بورڈ لیتے ہوئے جمہوری رویوں کو فروغ دیا۔
ایسے محب وطن حکمران پر غداری کے جھوٹے مقدمات بنانا نہ صرف ملک وقوم سے غداری ہے بلکہ ان مقدمات میں ان پر فرد جرم عائد کرنا بھی کسی طور ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے۔ حلقہ PS-128 لانڈھی سے پرویز مشرف کے حمایت یافتہ سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اور آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما محمدرئیس کنور ارشدعلی خان سمیع الباری ارشاد احمد بھٹو۔
محمد فاروق قریشی تحقیق احمد خان عرف پیارے بھائی نور سحر میڈم روبینہ اور عوامی مسلم لیگ پاکستان سندھ کے صدر محفوظ یار خان ایڈوکیٹ نے ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کئے جانے کی مذمت کرتے ہو ئے مشرف پر قائم تمام مقدمات کو جھوٹے و بے بنیاد اور عوام دشمنوں کی مشرف کے خلاف انتقامی کاروائی قرار دیا