مشرف نے شہاب الدین حسینی کو اے پی ایم ایل سندھ کا صدر مقرر کر دیا

APML

APML

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کو متوقع مڈٹرم انتخابات کیلئے فعال و منظم بنانے کیلئے چیئرمین پرویز مشرف کی ہدایت پر سندھ کی میں ازسر نو تنظیم سازی کرتے ہوئے اے پی ایم ایل کے مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امجد نے پرویز مشرف سے مشاورت کے بعد سابق سینیٹر اور اے پی ایم ایل سندھ کے چیف آرگنائزر شہاب الدین شاہ حسینی کو سندھ کا صدراورشاہدقریشی کو جنرل سیکریٹری مقررکردیا ہے ۔ اے پی ایم ایل کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امجد کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انفارمیشن سیکریٹری سندھ طاہر حسین سید کی مثالی خدمات پر انہیں ان کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے جبکہ اے پی ایم ایل سندھ کی نئی کابینہ میں کنور ارشد علی ، محب علی شاہ اور عبدالغفارکو نائب صدور کے عہدے دےئے گئے ہیں اور معروف سیاسی و سماجی رہنما باصرہ اسلم کو وومین ونگ کی صدر ،نائلہ انعام کو سینئر نائب صدراور نسرین ریاض کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

پرویز مشرف اور آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی کابینہ نے سندھ کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کی نئی کابینہ شہاب الدین شاہ حسینی کی صدارت میں منظم و مربوط انداز سے کام کرتے ہوئے سندھ کے تمام اضلاع میں اپنا نیٹ ورک مزید فعال بناکر پرویز مشرف کا پیغام سب سے پہلے پاکستان ،سندھ کے کونے کونے تک پھیلاکر اے پی اےم ایل کو سندھ کی بڑی سیاسی قوت بنانے میں بھرپور کردار ادا کرےگی اور سندھ سمےت پاکستان بھر کے عوام کو استحصالیوں سے نجات دلانے اور پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کے پرویز مشرف کے مشن کی تکمیل میں معاون ثابت ہو گی۔