پرویز مشرف کے خلاف بنایا جانے والا مقدمہ جھوٹ کا پلندہ ہے کیس ختم کیا جائے۔ چوہدری الیاس گجر

APML

APML

لاہور : آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے چیف آرگنائزر چوہدری محمد الیاس گجر نے آرٹیکل 6کے تحت پرویز مشرف کے خلاف بنائے جانے کیسز کو ختم کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا کہ سابق حکومت نے پرویز مشرف کے خلاف ذاتی انتقام کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کے لیے جھوٹے مقدمات درج کررکھے ہیںجوسراسر جھوٹے بددیانتی پرمبنی ہیں اور جھوٹ کا پلندہ ہے اس لیے انہیں فوری طور پر ختم کیا جائے جبکہ پرویز مشرف پر جھوٹے الزامات لگا کر عوام کو بیوقوف بنانے والے آج خود کرپشن ،لوٹ مار اور فراڈ کے جرم میں جیل کے اندر ہیں جبکہ سابق صدر پاکستان پرویز مشرف نے بھی انکی انہی کامیوں کی نشاندہی کی تھی جسکی وہ آج سزا بھگت رہے ہیں۔

اپنی رہائش گاہ پر اے پی ایم ایل داتا گنج بخش ٹاون لاہور کے سابق عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں آل پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم سازی کا کام تیزی سے جاری اور اگست میں ایک بہت بڑا کنونش منعقد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے پارٹی رہنما اور ورکر شرکت کریں اس کنونشن میں پارٹی قائد پرویز مشرف بھی ویڈیو خطاب کرینگے اس ملاقات میں محمد اسحاق گجر ، شفقت علی بلا، مقبول احمد، ارشد رانجھا، حاجی غلام مصطف، حاجی عثمان بھی موجود ہیں جنہوں نے پنجاب میں تنظیم سازی کے حوالہ سے اہم تجاویز بھی دی اس موقعہ پر آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماﺅں نے آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات بھر پور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنان کو تیار رہنے کی ہدایت کر دی۔