حکومت مشرف کو عدالت کے حکم پر باہر بھیجنے کاتاثر دے رہی ہے، شازیہ

Shazia

Shazia

اسلام آباد (جیوڈیسک) رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہےکہ وفاقی وزیر داخلہ غلط تاثر دے رہے ہیں کہ سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو باہر بھیجنے کا حکم دیا۔

قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے شازیہ مری نےکہا کہپیپلز پارٹی کی حکومت پر مشرف کو گارڈ آف آنر دینے کا الزام لگانے والے بتائیں کہ آرٹیکل 6 سمیت سنگین مقدمات قائم کرنے کے بعد اب پرویز مشرف کو کیسے باہر بھجوادیا گیا ہے ۔