اسلام آباد (جیوڈیسک) پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل پاکستان نے وفاقی حکومت کا موقف سپریم کورٹ میں پیش کر دیاہے۔ ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل کا اس موقع پر کہنا ہے کہ آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب شخص کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔
اس سلسلے میں پارلیمنٹ کی قرارداد بھی موجود ہے، حکومت قانون کی حکمرانی کے اعلی معیار پر یقین رکھتی ہے، اٹرانی جنرل کا کہنا ہے کہعوام، عدالت کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ قانون کے مطابق کارروائی کرینگے اور مشاورت کے عمل کیلئے پولیٹیکل اسپیس دی جائے۔