راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ ہماری فوج، آئی ایس آئی نے ایسا تاریخی کردار ادا کیا جس پر آنے والی نسل کو بھی فخر ہوگا۔ فوج نے اپنا کر دار اداکیا مگر کچھ غلطیاں ہم سے بھی ہوئیں۔
پاکستان اور آ ئی ایس آ ئی پر جب تاریخ لکھی جائے گی تو آنے والی نسل کو بھی فخر ہو گا کہ پاکستان نے اپنی حکمت کی بدولت دنیا کی 2 بڑی سپر پاورز کو شکست دی۔ منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ پرویز مشرف کو غدار نہیں کہنا چاہیے۔ انکے مقدمے کا منصفانہ ٹرائل ہونا چاہیے۔
انھوں نے آمنہ مسعود جنجوعہ کے ساتھ پیش آنے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آمنہ مسعود کے ساتھ ہیں۔ حمید گل نے کہا کہ کسی ٹی وی یا اخبار کی بندش کیخلاف ہوں۔ اداروں میں اصلا ح ہو نی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ایک جانب پرویز رشید تو دوسری جا نب نر یندر مودی آگ برسارہا ہے۔ حامد میر پر حملہ افسوس ناک ہے تاہم واقعے کو جس طرح اچ ھالا گیا وہ غلط تھا۔ حامد میر دلیر اور بہادر صحافی ہیں، ان کی عزت کرتا ہوں۔