مشرف کیلئے غدار کا لفظ استعمال نہ کیا جائے: درخواست

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) خصوصی عدالت میں درخواست پاکستان سوشل جسٹس پارٹی کے سربراہ اختر شاہ کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق آرمی چیف پرویز مشرف کو غدار کہنا مسلح افواج کا مورال ڈاؤن کرنے کے مترادف ہے۔

سابق فوجی سپہ سالار کو غدار کہہ کر مسلح افواج کو بدنام نہ کیا جائے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پرویز مشرف کے لیے غدارکا لفظ استعمال نہ کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

دوسری جانب عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

مشرف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل بیمار ہیں اس لئے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے جس پر انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مشرف کی میڈیکل رپورٹ طلب کر لی ہے۔