اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے مشرف غداری کیس میں گزشتہ روز کی کارروائی کا عبوری حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔ اسلام آباد عدالتی حکمنامے کے مطابق حکومت نے غداری کیس میں مشرف کے خلاف کارروائی طریقہ کار عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔ درخواست گزاروں نے کاروائی کے طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
جواب کے مطابق ایف آئی اے غداری کے مقدمے کی تحقیقات کریگی۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات کا وقت متعین کیا جائے۔ درخواست گزار حامد خان نے پرویز مشرف کو حراست میں لینے کی استدعا کی تھی۔ حامد خان کے مطابق پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہیے۔