اسلام آباد (جیوڈیسک) عبدالغنی سومرو سندھ میں ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ہیں۔ وزارت قانون نے سندھ ہائی کورٹ سے ان کی خدمات کے لیے اجازت مانگ لی ہے۔
عبدالغنی سومرو ڈیپوٹیشن پر رجسڑارتعینات کیے جائیں گے۔ دوسری طرف لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن کے ترجمان حافظ احتشام کی جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غازی عبدالرشید قتل کیس میں چودھری شجاعت حسین اور اعجاز الحق سمیت مقدمے کے تمام گواہوں کے بیانات دوبارہ قلمبند ہوں گے اور آئندہ ہفتے تک مکمل کر لیے جائیں گے۔