مشرف غداری کیس کی سماعت بغیر کارروائی 9 ستمبر تک ملتوی

Musharraf

Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ہونا تھی جسے بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دیا گیا

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وکلا کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ شاہراہ دستور کے حالات ٹھیک نہیں ہیں ، سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے وکلا کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت 9 ستمبر تک ملتودی کردی۔