مشرف کیخلاف غداری کیس 20 سے 25 دن میں انجام کو پہنچ جائیگا: اکرم شیخ

Akram Sheikh

Akram Sheikh

اسلام آباد (جیوڈیسک) سنگین غداری کیس میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہا ہے کہ سابق مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس 20 سے 25 دن میں انجام کو پہنچ جائیگا۔

اہم سیاسی شخصیات، وفاقی وزراء اور غیر ملکی سفیروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ غداری کیس میں ہم عدالت کی معاونت کر رہے ہیں، کوئی عدالت کو ڈکٹیٹ نہیں کرا سکتا۔

عدالت نے مقدمے کو تسلی بخش انداز میں آگے بڑھانے کیلئے 7 ماہ کا طویل وقت لیا ہے۔