کراچی (جیوڈیسک) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مشرف کا بیان قابل نفرت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ مشرف کا غداری کیس میں دفاع کرنا بھی غداری کے زمرے میں آتا ہے۔
مشرف کی فوج کو مشتعل کرنے کی کوشش مایوس کن اور قابل نفرت ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے مشرف کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف اب عدالت میں اپنا موقف پیش کریں، بارہ تیرہ سال سے عدالت کے باہر انہیں سنتے آرہے ہیں۔ ان کا کہناہے کہ آصف زرداری اور پرویز مشرف فیصلہ کریں کہ بلا ہے کون؟