اسلام آباد (جیوڈیسک) خصوصی عدالت میں مشرف غداری کیس کی سماعت جاری ہے، پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے ملزم کو انکوائری رپورٹ دینے سے انکار کردیا، پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹرفروغ نسیم نے کہا عدالت کو اختیار ہے کہ ہمیں رپورٹ فراہم کرنے کا حکم دے۔
جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔ دوران سماعت سابق صدر کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہ وہ اکرم شیخ کے جوابی دلائل پرجواب الجواب دیں گے ، اکرم شیخ نے تحقیقاتی رپورٹ حوالے نہ کرنے کا کہا،یہ عدالت کا اختیار ہے
وہ ہمیں ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ فراہم کرنے کا حکم دے۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ خصوصی عدالت ایکٹ کا قانون مکمل نہیں، عدالت نے اسی لیے فیصلہ دیاکہ اس کیس پر ضابطہ فوجداری کا اطلاق ہو گا، ضابطہ فوجداری خاموش ہوتوضابطہ دیوانی کی روشنی میں عدالت حکم دے سکتی ہے،اکرم شیخ کی دلیل پرتعجب ہے کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 265 سی کا اطلاق نہیں ہوتا۔