مشرف غداری کیس؛ پراسیکیوٹر کی اے ایف آئی سی کے سربراہ کو طلب کرنے کی درخواست

Akram Sheikh Advocate

Akram Sheikh Advocate

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو جرح کے لیے خصوصی عدالت میں طلب کرنے کی درخواست دائر کردی۔

پراسیکیوٹر اکرم شیخ کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر چند اعتراضات ہیں لہذا وہ اے ایف آئی سی کے سربراہ پر جرح کرنا چاہتے ہیں۔

اس لیے انہیں عدالت میں طلب کیا جائے، سابق صدر کے خلاف غداری کیس کی سماعت کل سے جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ دوبارہ شروع کرے گا۔