سابق صدر پرویز مشرف کے سینئر وکیل احمد رضا قصوری نے مطالبہ کیا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ چلانے سے پہلے نواز شریف استعفی دیں۔
کے پروگرام “الیونتھ آور”میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر وکیل احمد رضا قصوری نے کہا کہ نوازشریف پرویز مشرف کے خلاف ذاتی عناد رکھتے ہیں اور فیئر ٹرائل کے لیے ضروری ہے کہ نواز شریف استعفی دیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان نے کہا کہ مشرف کیس نواز شریف کا ذاتی مسئلہ نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ احمد رضا قصوری نے بتایا کہ انہوں نے پرویز مشرف سے طویل ملاقات کی ہے۔ جس میں مقدمے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پھنڈورا بکس دن بدن بڑھاتا رہے گا۔