اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے بارے میں فیصلہ نواز شریف نے کرنا ہے، ان کی حکومت نے ڈرون حملوں پر کوئی معاہدہ نہیں کیا اگر آپ نے ڈرون گرا دیا تو پھر کیا کریں گے۔ اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈرون حملوں کے بارے سوال کے ایک جواب میں کہا معاہدہ پرویز مشرف نے کیا ہو ان کی نظروں سے نہیں گزرا ، ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے بارے میں فیصلہ اب نواز شریف نے کرنا ہے اور انہیں ہی دوسروں سے رابطہ بھی کرنا ہو گا۔
پرویز مشرف کی معافی کے حوالے سے صدر زرداری کا کہنا تھا کہ معافی کی درخواست آئی تو بحثیت صدر وہ عمل کے پابند ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا اگلا صدارتی امیدوار بننے کا کوئی جواز نہیں، اپوزیشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ کے خلاف تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔
کراچی کی ابتر صورت حال سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے صدر نے کہا کراچی کے حالات خراب کرنے میں غیر ریاستی عناصر کا عمل دخل ہے،صدر کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک سوئس کیسز کی کوئی اہمیت نہیں۔