اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری ٹرائل کیس میں 10رکنی استغاثہ ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ٹرائل کے لئے خصوصی عدالت سے آرمی کورٹ منتقل کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے سابق صدر کے خلاف 10 رکنی استغاثہ ٹیم کے سربراہ ناصرالدین خان ہونگے جبکہ گیارہ وکلاء پر مشتمل آئینی ٹیم کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا۔ آئینی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر طارق حسن ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں اکرم شیخ ایڈووکیٹ کی نگرانی میں کام کرے گی۔
دوسری جانب پرویز مشرف کا ٹرائل خصوصی عدالت سے آرمی کورٹ میں منتقل کرنے کے لئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی ہے۔