کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) قومی سیاسی صورتحال کے حوالے سے چیئرمین امیر پٹی کی صدرات میں ہونے والے تنظیم محب وطن روشن پاکستان کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شریک سینئر وائس چیئرمین محمد فاروق کمال ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ یونس سایانی ‘ صدر محمد سلیمان راجپوت ‘ جنرل سیکریٹری محمد انور ایڈوکیٹ ‘ فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘میڈم انیتا ‘ تبسم ناز و دیگر رہنما ¶ں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی نے جمہوریت پر سے عوام کا اعتماد ختم کردیا ہے جبکہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والوں کی پالیسیاں ملک و قوم کیلئے خطرات پیدا کررہی ہیں۔
اور عوام کا مستبقل مخدوش ہوچکا ہے اسلئے قومی صورتحال میں اصلاح و بہتری کیلئے مقتدر جماعتوں سے ہی نہیں بلکہ استحصالی نظام سے بھی نجات لازم ہوچکی ہے اسلئے تنظیم محب وطن روشن پاکستان کے پیش کردہ فارمولے کے تحت ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور پاکستان میں آئین ‘ انصاف ‘ مساوات کے ساتھ فلاح ‘ ترقی ‘ خوشحالی ‘ محبت اور حب الوطنی کے معاشرے کے قیام کیلئے مقامی خود مختاری کے نفاذ کی جدوجہد میں تمام محب وطن سیاسی و مذہبی جماعتوں کو تنظیم محب وطن روشن پاکستان کے ساتھ متحد ہوکر استحصالیوں کیخلاف گرینڈ الائنس بناکر استحصالیوں اور استحصال سے ملک و قوم کو نجات دلانے کی ضرورت ہے۔
جس کیلئے ہمارے دروازے مشرف ‘ عمران خان ‘ طاہرالقادری‘ ق لیگ ‘ متحدہ ‘ سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور‘سندھ ‘پنجاب‘ سرحد‘ بلوچستان اور گلگت بلتستان و کشمیر سمیت پورے پاکستان کی تمام چھوٹی و بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوں کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں اور انشاءاللہ ہم بہت جلد گرینڈ الائنس تشکیل دیکر ملک میں ایک نئی تیسری سیاسی قوت متعارف کرائیں گے جو حقیقی معنوں میں عوام کو ظلم و استحصال سے نجات اور مسائل ‘ مصائب و بحرانوں کا خاتمہ کرے گی۔