کراچی (جیوڈیسک) شرجیل میمن کہتے ہیں پرویز مشرف کی کراچی میں موجودگی سے لگتا ہے سب طے پا گیا ہے، ن لیگ کے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے پہلے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اپنے خلاف خود سازش کر رہی ہے، پرویز مشرف اور وفاق میں ڈیل ہو گئی ہے۔
کراچی میں پرویز مشرف کی موجودگی سے لگتا ہے کہ سب طے پا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی کے چھپن ارب روپے کے بیانات میں کوئی صداقت نہیں، ن لیگ کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ سندھ کے دیہات میں بیس، بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ وفاق سندھ کا مقروض ہے، صوبے کو مطلوبہ حصہ ادا نہیں کیا جا رہا۔