کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے سابق کپتان انضمام الحق کے اندر جن آنے کا قصہ سنا کر سب کو قہقہوں پر مجبور کر دیا۔
سابق کرکٹر مشتاق احمد نے بتایا کہ میں چونکہ گاؤں کا رہنے والا ہوں تو بچپن میں جب ہم سو نہیں رہے ہوتے تھے تو گھر والے بھوتوں کے نام سے ڈرا کر ہمیں سلایا کرتے تھے۔
قومی کرکٹر سہیل تنویر نے بتایا کہ میں بچپن میں جہاں رہتا تھا تو وہاں راستے میں ایک قبرستان آتا تھا جہاں سے گزر کر ہمیں جانا پڑتا تھا تو میں آنکھیں بند کر کے جلدی سے وہاں سے گزر جایا کرتا تھا۔
سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے دورہ آسٹریلیا کا ایک قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ اس ٹور میں انضمام الحق نے تو مجھے ڈرا ہی دیا تھا اور انہوں نے اس طرح سے ایکٹنگ کی تھی کہ مجھے لگا کہ سچی مچی ان کے اندر جن آ گیا ہے، میں کمرہ چھوڑ کر بھاگ گیا تھا۔