مشتاق احمد نوری اور انجمن تاجران شادمان کے صدر زاہد بٹ کا مشترکہ بیان

لاہور: بھگت سنگھ نامنظور ایکشن کمیٹی کے سربراہ مولانا مشتاق احمد نوری اور انجمن تاجران شادمان کے صدر زاہد بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت لاہور یا ملک کے کسی بھی مقام کا نام دہشت گرد اور دہریہ شخص بھگت سنگھ کے نام سے منسوب کرنے سے باز رہے۔

بھگت سنگھ نامنظور ایکشن کمیٹی میں شامل تنظیموں ادارہ فروغ اسلام، تحریک حرمت رسول ۖ،نقاش پاکستان سوسائٹی، چودھر ی رحمت علی فائونڈیشن، نوجوانان پاکستان و دیگر کے ہمراہ انہوں نے اپنے ایک بیان کہا کہ لاہور کے علاقہ شادمان میں رحمت علی چوک کو بھگت سنگھ سے منسوب کرنے میں ناکامی کا منہ دیکھنے والوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ اس ملک کے اسلامی نظریہ کے محافظ زندہ ہیں اور انہیں چوک کے نام رکھنے کی کوشش علاقے کی سڑک کا نام بھگت سنگھ سے منسوب کرنے کی کوشش میں اس سے بڑی رسوائی کا سامنا ہو گا۔اس لئے وہ اس خیال کو اب دل سے نکال دیں۔

بھگت سنگھ کے چاہنے والوں کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھگت سنگھ کے پیروکار اگر اپنا، اپنے بچوں یا اپنے گھروں کا نام بھگت سنگھ سے منسوب کر لیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔