لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارائیں میرل اسٹریپ اور جولیا رابرٹس کامیڈی فلم ”آگسٹ اوسج کانٹی August: Osage County میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ فلم کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
فلم”اگست اوسج کانٹی” مصنف ٹریسی لیٹس Tracy Letts کے پولٹزر ایوارڈ یافتہ ڈرامے سے ماخوذ ہے۔ میرل اسٹریپ اور جولیا رابرٹس نے فلم میں ماں بیٹی کا کردار ادا کیا۔ جولیا اپنے والد کی موت کے بعد اپنے گھر واپس آتی ہیں اور خاندان کو درپیش مسائل کا مقابلہ کرتی ہیں۔