موسیقی کی ترقی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہے، سائرہ نسیم

Saira Naseem

Saira Naseem

لاہور (جیوڈیسک) گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ موسیقی سمیت دیگر کئی شعبوں کی ترقی فلم انڈسٹری کی ترقی سے وابستہ ہے، مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ انڈسٹری کے زوال سے گلوکار بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

ایک انٹرویومیں گلوکارہ نے کہا کہ اگر فلم انڈسٹری کے کرتا دھرتا اسے عروج پر لیجانے کی ٹھان لیں تویہ سب کچھ ٹھیک ہوسکتا ہے۔ حکومت سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ جس طرح انھوں نے سینما انڈسٹری کی بحالی کے لیے فلم کو تفریحی ٹیکس سے مستثنی قرار دے دیا اسی طرح فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے اقدامات کرے۔

فلم میکنگ میں آنے والے نئے لوگوں کی آمد نے دم توڑتی انڈسٹری کے مردہ جسم میں جان ڈال دی ہے‘ ان کی ہرسطح پر رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی جائے۔ سائرہ نسیم نے مزید کہا کہ میری یہی دعا ہے کہ فلم انڈسٹری کی رونقیں دوبارہ سے بحال ہوں تاکہ اس سے وابستہ لوگوں کو روزگار ملے۔