میوزک، ڈرامہ اور کامیڈی سے بھرپور فلم ’اینی ‘کا نیا ٹریلر جاری

Annie

Annie

ہالی وڈ (جیوڈیسک) میوزک، ڈرامہ اور کامیڈ ی سے بھرپور نئی ہالی ووڈ فلم ’اینی‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم فروری میں ریلیز کی جائے گی۔

لیٹل اورفین اینی کے نام سے مشہور براڈ وے میوزیکل پر مبنی یہ نئی فلم ہے۔ٹھومیس میہان کی کتاب پر مبنی یہ کھیل تھیٹر سمیت فلم پر پہلے بھی پیش کیا گیا ہے۔

فلم میں ٹائٹل کردار اینی نام ایک یتیم بچی کا ہے جسے ایک کامیاب بزنس مین سیاستدان گود لے لیتا ہے۔

فلم کی اہم کاسٹ میں جیمی فاکس اور کیمرون ڈیاز شامل ہیں اور اسے ول سمتھ اور جے زی نے پروڈیوس کیا ہے۔

میوزیکل فلم اینی انیس دسمبر کو امریکہ اور آیند ہ سال فروری میں برطانیہ میں ریلیز کی جائے گی۔