ہالی ووڈ فلم ہیری پورٹر کے جادوئی اسکول کا منفرد ماڈل تیار

Harry Potter

Harry Potter

نیویارک(جیوڈیسک)ہالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ فلم سیر یز ہیری پور ٹر کے مداحو ں کو جا دوئی اسکول Hogwarts تو ضروریا دہو گیا جس کا ایک خاتون امریکی آرٹسٹ نے لیگوبلاکس کی مدد سے منفرد ماڈل تیار کرلیا ہے۔

اس دیوہیکل اسکول کے ماڈل کو مکمل کر نے میں آرٹسٹ کو ایک سال کا عرصہ لگا جسے ہو بہو فلم میں دکھائے جانے والے جا دوئی اسکول Hogwarts کی شکل میں تیار کیا گیا ہے۔ کئی گھنٹوں کی کڑی محنت سے تیار کیے گئے اس اسکول کے ماڈل 4 لاکھ سے زائد لیگو بلاکس استعمال کیاگیا ہے جسے عام نمائش کیلئے بھی پیش کر دیا گیا ہے۔