موسیقی کا انتخاب ذہنی صحت کا حال بتا سکتا ہے: جدید تحقیق

Music

Music

ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موسیقی سے متعلق آپ کی ترجیحات آپ کی ذہنی صحت کا حال بتا سکتی ہیں۔

مطالعے میں مردوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ منفی ذہنیت رکھنے والے حضرات عام طور پر جارحانہ یا غمگین موسیقی پر منفی انداز میں ردعمل دیتے ہیں۔

محققین کے مطابق جذبات کو قابو کرنا اچھی ذہنی صحت کی نشانی ہوتی ہے جبکہ انہیں کنٹرول نہ کر پانا مختلف ذہنی بیماریوں بشمول ڈپریشن کی جانب اشارہ ہوسکتا ہے۔

میوزک تھراپسٹ جانتے ہیں کہ موسیقی کا جذبات پر گہرا اثر ہوتا ہے اسی وجہ سے وہ اپنے کلائنٹ کا موڈ بہتر بنانے اور اسے ڈپریشن جیسی بیماریوں سے نجات دلانے کے لیے موسیقی کا استعمال کرتے ہیں تاہم بہت سے لوگ اپنے جذبات کو ریگولیٹ کرنے کے لیے موسیقی سنتے ہیں۔

فن لینڈ اور ڈنمارک کی تین یونیورسٹیوں کے محققین نے اس حوالے سے تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا تا کہ پتہ لگایا جاسکے کہ موسیقی سننے کی عادتوں، ذہنی صحت اور اعصابی ردعمل کا آپس میں کیا تعلق ہے۔

مطالعے کی مرکزی مصنف ایمیلی کارلسن نے بتایا کہ لگاتار برے خیالات آنے کو منفی ذہنی صحت سے منسلک کیا جاتا ہے، ہم جاننا چاہتے تھے کہ کیا اسی طرح کا اثر مخصوص انداز کی موسیقی سے بھی ہوتا ہے۔