موسیقی کیلئے خدمات، دی کلیش بینڈ کو سلور کلیف ایوارڈ

The Clashion Band

The Clashion Band

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کے پنک روک بینڈ دی کلیش کو موسیقی کے لئے خدمات پر سلور کلیف ایوارڈ سے نوازا گیا۔ لندن مقبول ترین انگلش گانوں ‘شڈ آئی سٹے، شڈ آئی گو اور ٹرین ان وین سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے بینڈ کے سابق ارکان مک جونز اور پال سائمن نے نورڈف روبنز چیریٹی تنظیم کی طرف سے دیا جانے والا ایوارڈ وصول کیا۔

اس موقع پر پال سائمن اور مک جونز نے سامعین کے ساتھ اپنے بینڈ کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ان ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کیا جو اب اس دنیا میں موجود نہیں ہیں۔