رومانٹک ڈرامہ فلم "سونگ ون "کا پہلا ٹریلر جاری

Song One

Song One

نیویارک (جیوڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھ وے کی نئی رومانٹک ڈرامہ فلم “سونگ ون “کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھ وے کی نئی رومانٹک ڈرامہ فلم سونگ ون کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔رائٹر وہدایت کار کیٹ بارکر فروئے لینڈ کی اس فلم میں این ہیتھ وے کے ساتھ آسکر ونر اداکارہ میری اسٹین برجن، جانی فلن، ایل تھامپسن اور بین روزن فیلڈ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

ایڈم شلمان اور خود این ہیتھ وے کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک نوجوان ماہر آثارِ قدیمی کے گرد گھوم رہی ہے جو قدیم سائٹ پر کھدائی کروا کر اپنی زخمی بھائی کو دیکھنے اسپتال پہنچتی ہے اور کس طرح اس تھوڑے سے عرصے میں وہ اپنے پسندیدہ موسیقار کیساتھ محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے۔ دی فلم آرکیڈ کے تحت یہ رومانٹک ڈرامہ فلم سونگ ون اگلے سال کے اوائل میں 20 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔