مسلم کرسچن فیڈریشن کے زیر اہتمام موضع ہیل میں آج 24 جولائی کو افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا
Posted on July 24, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات : مسلم کرسچن فیڈریشن کے زیر اہتمام موضع ہیل میں آج 24 جولائی کو افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں تمام مذاہب اور مکاتب فکر کے رہنما خصوصی شرکت کریں گے جبکہ ممتاز دانشور سکالر بین الاقوامی تربیت کار ڈاکٹر سید اظہر حسین خصوصی شرکت کریں گے۔
افطار ڈنر میں چرچ آف پاکستان کے سربراہ بشپ عزرایا اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر سید پیر سید احمد شاہ گجراتی مسلم کرسچن فیڈریشن کے چیئرمین قاضی عبدالقدیر خاموش تحریک انصاف کے رہنما چوہدری بشیر احمد جمعیت اہل حدیث ضلع گجرات کے صدر حافظ طارق محمود یزدانی ممتاز مذہبی سکالر سید الطاف الرحمن و دیگر ہوں گے۔