ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) مسلم کالونی کا واحد پرائمری سکول محکمہ تعلیم کی عدم توجہ کے باعث بند ہونے کے قریب آ گیا وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف اووزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف کے تعلیمی خواندگی کے دعوے مسلم کالونی ہارون آباد کے پرائمری سکول میں ٹھس ہوگئے ۔1971سے کچی آبادی مسلم کالونی میں قائم بوائز پرائمری سکول کے طالبعلموں کی تعداد دیکھتے ہی دیکھتے نصف ہوگئی ہے۔
سکول ہذا میں کچھ عرصہ قبل طالبعلموں کی تعداد105تھی اور محض دو استاد تھے جبکہ ایک استاد کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد 6کلاسو ں کا بوجھ ایک ٹیچر پر آگیا اور فی الوقت بچوں کی تعداد 54رہ گئی ہے 40سال سے قائم سکول میں جدید کمپیوٹر ائزڈ دور میں مذکورہ سکول بجلی اور فرنیچر جیسی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہے علاقہ مکین چوہدری محمد شریف ظفر ،چوہدری طالب حسین ،ملک طفیل ،قاری محمد احمد ،محمد امین ،ندیم اللہ گوگا،اصغر علی ،اکرم لوہار ،جبار ندیم،کلو خان ،ملک رشید اور اسلام دین کا کہنا ہے کہ سکول کی ابتر حالت کی وجہ سے ہم اپنے بچوں کو دوردراز یا مہنگے پرائیویٹ سکولوں میں پڑھانے پر مجبور ہیں۔
محکمہ تعلیم کو بار بار یادہانی کے باوجود ہمارے مطالبات پر غور نکہاں کیا جارہا ہم وزیر اعلی پنجاب ،ڈی سی او بہاولنگر ،اور اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد سے اصلاح واحوال کی اپیل کرتے ہیں۔