بھمبرکی خبریں 12/9/2013

مسلم کانفرنس نظریے اورعقیدے والی جماعت ہے عوامی حقوق اور تحریک آزادی کشمیر کیلئے مسلم کانفرنس کی گراں قدر خدمات ہیں
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم کانفرنس نظریے اور عقیدے والی جماعت ہے عوامی حقوق اور تحریک آزادی کشمیر کیلئے مسلم کانفرنس کی گراں قدر خدمات ہیں مجاہد اول سردار عبدالقیوم کے متعین کردہ راستے پر چل کر ہی کشمیری آزادی حاصل کر سکتے ہیںکشمیریوںکی تحریک آزادی کشمیر دراصل تحریک تکمیل پاکستان ہے ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس کی مجلس عاملہ کے رکن و جنرل سیکرٹری سٹی بھمبر شیخ محمد صادق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ مسلم کانفرنس ریاست جموںوکشمیر کے عوام کے قومی تشخص کی علامت ہے ریاست کے اندر سب سے بڑی سیاسی جماعت مسلم کانفرنس ہی ہے جس کو سازش کے تحت تقسیم کرکے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاگیا ہے صدر جماعت سردار عتیق احمدخان اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مسلم کانفرنس کو ریاست بھرکے اندر مضبوط اور مستحکم کررہے ہیں مسلم کانفرنس اقتدار میںہو یا اقتدار سے باہر ہمیشہ عوامی حقوق اور تحریک آذادی کشمیر کو ترجیح دی ہے انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے ملکر مسلم کانفرنس کا عوامی مینڈیٹ چرایا ہے آج آزاد کشمیر کے اندر کرپٹ ٹولے کو عوام کے اوپر مسلط کروانے میں مسلم لیگ ن کا بنیادی رول ہے آج ریاست کے اندر کرپشن، لوٹ مار اور اقرباء پروری کا دور دورہ ہے تعمیروترقی کا کہیں نام ونشان نہ ہے صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کے وزارت عظمیٰ کے دور کے منصوبوں پر آج جعلی تختیاں لگاکر اپنے کھاتے میںڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوںنے کہاکہ آہستہ آہستہ غیر ریاستی جماعتوں کی حقیقت و اصلیت عوام کے سامنے آرہی ہے ریاست کے لوگوںکو غیر ریاستی جماعتوں میںجانے کی غلطی کا بڑی شدت سے احساس ہورہا ہے آنے والاوقت انشاء اللہ ایک بارپھر مسلم کانفرنس کا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پبلک سروس کمیشن پر ہائی کورٹ کا فیصلہ حق، سچ اور میرٹ پر مبنی ہے۔ اظہر اقبال
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل بھمبرکے صدرراجہ اظہر اقبال نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن پر ہائی کورٹ کا فیصلہ حق ،سچ اور میرٹ پر مبنی ہے فیصلہ ریاست بھرکے عوام اور پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے روشنی کی ایک نئی کرن ہے مسلم لیگ ن عوامی حقوق، قانون اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر موجود حکمرانوں کی کرپشن ،لوٹ مار اور بداعمالیوں کی وجہ سے تعمیر وترقی کا پہیہ مکمل طور پر رک گیا ہے موجودہ حکمرانوںکو آزادخطہ کے عوام ،خطے کی تعمیر وترقی اور تحریک آزادی کشمیر سے کوئی دلچسپی نہ ہے بیس کیمپ کولوٹ مار ، کرپشن اور اقرباء پروری کا کیمپ بنادیا گیا ہے کشمیر لبریشن سیل میںمشیروں اور کوآرڈینیٹروں کی فوج ظفر موج بھرتی کرکے تحریک آزادی کے فنڈز کو عیاشیوں پر خرچ کیا جارہا ہے لبریشن سیل کو بے روز گار کا سیل بنادیا گیا ہے انہوںنے کہاکہ مجید حکومت نے آزادکشمیر کے عوام کے کام کاج تعمیر و ترقی کے بجائے ذاتی تجوریاںبھرنے میںمصروف عمل ہے ہر دن کو آخری دن سمجھ کر لوٹا جارہا ہے متاثرین کنٹرول لائن ،متاثرین زلزلہ ،متاثرین منگلا ڈیم دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں کوئی انکا پرسان حال نہ ہے ایک سوال کے جواب میںانہوںنے کہاکہ لارڈ نذیر پوری امت مسلمہ کی پہچان وشناخت ہے تحریک آزادی کشمیر کو انٹرنیشنل سطح پر اجاگر کرنے میں موصوف کا کلیدی کردارہے حکومتی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں حکومتی کرپشن کیخلاف آوا ز بلند کرنا اگر جرم ہے تو ہم یہ جرم کرتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

AJK ٹیوٹا ایمپلائز ایسوسی ایشن نے 21 ستمبر2013 سے ہڑتال کی کال دے دی
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)AJKٹیوٹا ایمپلائز ایسوسی ایشن نے 21 ستمبر2013 سے ہڑتال کی کال دے دی۔AJKٹیوٹا ایمپلائزایسوسی ایشن آزادکشمیر کاایک انتہائی اہم اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر راجہ محمد اقبال خان سینئر نائب صدر جائنٹ سپریم کونسل ،ضلعی صدر چوہدری محمداشرف بھمبر منعقد ہوا اجلاس میں جنرل سیکرٹری محمدیونس ملک ،محمدرفیق نائیک ،محمدیاسین ،مشتاق حسین،مدثر حیدر کے علاوہ کثیرع تعداد میں خواتین عہدیداران نے بھی شرکت کی اس موقع پرضلعی صدرچوہدری محمد اشرف نے خطاب کرتے ہوئے دیگر تمام شرکاء کے موقف کی تائید کی اجلاس میں تمام شرکاء اس بات پرمتفق تھے کہ AJKٹیوٹا اپنے قیام سے آج تک بطور اتھارٹی مکمل طور پر ناکام ادارہ ہے ماتحت اداروں میں متعین مستقل اداروں سے ختم ہونے والے سرکاری اہلکاران کے سروس سٹرکچر کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے مروجہ قواعد و ضوابط کیخلاف غیر قانونی تقرریوں کی بھرمار کر دی گئی ہے انہوںنے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں کے دوران ٹیکنیکل ایجوکیشن سے نابلد رشتہ دار آفیسران کو تھوک کی تعداد میں بھرتی کرکے AJKٹیوٹا کے قیام کے مقاصد کو پس پشت ڈال دیا گیا اپنوںکو نوازنے کا یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے جسکی وجہ سے ٹیکنیکل ایجوکیشن کی ترقی اور جدید تقاضوں کیمطابق استوار کرکے حکومتی دعوےٰ دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں انہوںنے کہا کہ ان نااہل آفیسران کاکام صرف اور صرف بھاری تنخواہیںاور مراعات وصول کرنارہ گیا ہے اس کے علاوہ انکی کوئی دلچسپی باقی نہیںہے اجلاس میں اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا گیا کہ اتھارٹی ارباب اختیار کیساتھ بار ہا کی طویل میٹنگز اور مراسلہ جات کے تبادلہ کے کوئی حیثیت نتائج برآمد نہیں ہوئے ارباب اختیار کی طرف سے انتہائی سرد مہری کا رویہ انتہائی مذموم ہے دیگر محکمہ جات سے اتھارٹی میں منتقل ہونیو الے اداروں کی بجٹ میں بجائے اس کے کہ وقت اور مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جاتا حکام نے اپنی عیاشیوں کیلئے مزید کم کردیا ہے جسکی وجہ سے درجنوں اداروں میں طلباء وطالبات کی تربیت بری طرح سے متاثر ہوئی ہے اوعر یہ ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں مگر ارباب اختیار ہیںکہ اپنی گاڑیوں ،ٹوروں اور TA،DAکیلئے تگ ودو میںمگن پائے جاتے ہیں اجلاس میں اس بت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی کہ چند اہلکاران کو ٹارگٹ کر کے انتقامی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں جسکے نتائج حکام بالا کو بھگتنا ہونگے متذکرہ کارروائیاں فوری بند کی جائیںاجلاس میں متفقہ طور پر یہ
فیصلہ کیاگیا کہ اتھارٹی جملہ ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چیف سیکرٹری آزادی کشمیر کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس بھمبر میں تجاوزات اور صفائی ستھرائی کے علاوہ اسے اہم اجلاس
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیف سیکرٹری آزادی کشمیر کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس بھمبر میں تجاوزات اور صفائی ستھرائی کے علاوہ اسے اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب نے کی اجلاس میںSSPبھمبرچوہدری غلام اکبر، ACسماہنی چوہدری حق نواز،ACبھمبرچوہدری طالب حسین ،افسر مال چوہدری نزاکت حسین ،کرنل عبدالغنی نوربرنالہ،چوہدری محمد یوسف درائیاں ،انجینئر خالد پرویزبٹ ،راجہ مقصود احمدخان ،حاجی محمدعبداللہ ،چوہدری محمدعارف کاکا،ایکسین شاہرات ندیم اقبال،چوہدری عاطف اکرم ،مرزا محمد اجمل ،جاویداقبال سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ضلع بھمبر کے اندر تجاوزات کے خاتمے اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی ڈپٹی کمشنر بھمبرچوہدری محمدطیب نے کہاکہ تجاوزات کیخلاف آپریشن برابری کی بنیاد پر ہوگا آپریشن کے دوران کسی کو کوئی رعایت یا ریلیف نہیں دیا جائیگاپہلے 1992اور1999میںتجاوزات کیخلاف ہونیوالے آپریشن کے بعد جن لوگوںنے متعلقہ حدودسے تجاوزکیاہے ان کیخلاف آپریشن کیاجائیگا تجاوزات کیخلاف آپریشن سے قبل متعلقہ محکمے تجاوز کرنے والے شخص کو باقاعدہ نوٹس بھیج کر آگاہ کرینگے ضلعی انتظامیہ تجاوزات کیخلاف آپریشن عوام الناس کی تجاویز ،آراء اور باہمی مشاورت سے کرے گی عوام بھی تجاوزات کے خاتمے اور اپنے شہر اور علاقوں کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھارت کا جنگی جنون جنوبی ایشیاء کے امن کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھارت کا جنگی جنون جنوبی ایشیاء کے امن کیلئے خطرے کی
گھنٹی ہے لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت کسی بھی وقت دوایٹمی قوتوںکے درمیان ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتی ہے بین الاقوامی دنیا بھارتی جارحیت کا نوٹس لے ان خیالات کااظہارپیپلزپارٹی اٹلی کے مرکزی راہنماڈاکٹرامتیاز احمدچوہدری آف سوکاسن نے کیاانہوںنے کہاکہ بھارت 65سالوںسے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو طاقت کے زور پر دبانے کی کوشش کررہا ہے دنیا کا ہر ظلم ،ستم اور جبر وہ کشمیر ی قوم پر آزما چکا ہے لیکن کشمیریوں کے جذبہ آزادی کوکسی صورت ختم نہیں کرسکا انہوںنے کہاکہ بھارت ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خالف ورزیاں کرکے کشمیریوںکی نسل کشی کررہا ہے اور دوسری طرف لائن آف کنٹرول پربلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کرکے کھلی جارحیت کررہا ہے بھارت کا بڑھتا ہوا جنگی جنون خطے کے اندر کسی بھی وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتی ہے جس سے پوری دنیا کے امن کے تباہ ہونے کا خدشہ ہے انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ ،انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور عرب لیگ بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بڑھتی ہوئی جارحیت کا نوٹس لیں بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی اور جارحیت سے روکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ضلع کونسل بھمبر نے ترقیاتی سکیمیں جاری کرنا شروع کر دی
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع کونسل بھمبرنے ترقیاتی سکیمیں جاری کرنا شروع کر دی ضل بھر سے لوگ اپنی اپنی سکیمیں مرتب کروانے کیلئے ضلع کونسل کے دفتر پہنچنے لگے ضلع کونسل کے فنڈز ضلع کے عوام کی فلاح وبہبود اور تعمیر وترقی پر خرچ ہونگے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کی عوامی نمائندوں سے گفتگو تفصیلات کیمطابق چوہدری مظہر حسین کے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبربننے کے بعد ضلع کونسل بھمبر میںترقیاتی سکیموں کا اجراء شروع ہو گیا ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر چوہدری مظہر حسین نے ضلع بھر کے لوگوں کو مختلف علاقوں میں مختلف ترقیاتی سکیموں کی منظوری دیتے ہوئے ترقیاتی کاموں کو شروع کروانے کیلئے فنڈز دیناجاری کر دیتے ہیں آج کل ترقیاتی سکیمیں حاصل کرنیو الوں کا خاصارش ضلع کونسل کے دفتر رہتا ہے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری مظہر حسین نے عوامی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کونسل کے فنڈز ضلع بھمبرکے عوام کی فلاح وبہبود ،تعمیر اور ترقی کیلئے خرچ ہونگے دستیاب وسائل میرے پاس لوگوںکی امانت ہے اور اس کولوگوں تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ندگی کی تمام سہولیات فراہم کرنے میں ناکام میں ناکام ہو جائے تو وہ ریاست ناکام ریاست کہلواتی ہے
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریاست اپنے عوام کو امن وامان ،روزگار ،تعلیم ،علاج ومعالجہ ،پانی ،بجلی ،گیس ،اشیائے خوردونوش اور ضروریات زندگی کی تمام سہولیات فراہم کرنے میں ناکام میں ناکام ہو جائے تو وہ ریاست ناکام ریاست کہلواتی ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے موجودہ ریاستی صورتحال پر اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج ریاست جموں و کشمیر جس کے عوام نے قیام پاکستان سے بھی پہلے 1931ء میں تحریک آزادی کشمیر کا آغاز کیا دراصل اسی جدوجہد کا آغاز کسی غیر ملکی طالع آزما کسی ملکی طاقت سے آزادی نہیںتھی بلکہ اپنے ہی حکمران کیخلاف بنیادی انسانی حقوق کی بازیابی کی جدوجہد کیلئے تھی کیونکہ ریاست کا حکمران ایک غیر مسلم تھا اور ریاست کیونکہ مسلم اکثریتی ریاست تھی اور حکمرانوںکی طرف سے مسلمانوںپر آئے روز ناجائز ٹیکسز لگا کر مسلم عوام سے غلامانہ طرزعمل اختیار کیا گیا تھا جو بعد میں آزادی کی تحریک بن گئی لیکن مسلم کانفرنس کے قائدین نے الحاق قرارداد پاس کرکے اپنی جدوجہد کونئی معرض وجود میں آنے والی مملکت پاکستان کے سپرد خاک کردیا اور اسطرح جو جدوجہد ریاستی عوام نے مہاراجہ کشمیر کیخلاف شروع کی تھی وہ پہلے ان سے ہی متنازعہ صورت اختیار کر گئی جسکی سزا آج تک لاکھوں نوجوانوں کی قربانیاں دینے ،ہزاروں عفت مآب خواتین سے غیر انسانی سلوک کے باوجود پوری کشمیری قوم آج تک بھگت رہی ہے کشمیری لیڈرشپ آج بھی تین حصوں میں تقسیم ہے جس کا خمیازہ سوائے شہادتوں کی صورت میںپوری دنیا کے سامنے ہے انہوںنے کہاکہ اس وقت اتحاد واتفاق کی اشد ضرورت ہے اوربالخصوص ہندوستان کی طرف سے جاری ظلم وستم ،قتل وغارت گری اور کشمیری عوام کیخلاف ہندوستانی فورسز کی طرف سے جاری مسلط کردہ جنگ کے بارے میں پوری دنیا کو باور کرانے کیلئے جدوجہد کی جائے یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب آزادکشمیر جسے آزادی کا بیس کیمپ کہاجاتا یہاںسے مثبت پیغام پوری دنیا کو پہنچایا جائے لیکن یہاں پر اقتدار کام کھیل کھیلا جا رہا ہے اور فاشٹ نظام حکومت قائم ہے بہر حال اب وقت کا تقاضہ ہے کہ عوامی جدوجہد کو منظم کیا جائے۔