مسلم کانفرنس کے کارکنان ریاست کے عوام کے حقوق کی جنگ ہمیشہ لڑتے رہیں گے’فخر النسائ
Posted on September 13, 2013 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
میرپور آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کو ہمیشہ ریاست کے تشخص کو تباہ کر نے کیلئے تقسیم کیا جاتا رہا مگر کارکنوں کی ہمت اور جذبہ نے غیر ریاستی جماعتوں کی اس سازش کو ہمیشہ ناکام بنایا آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے کارکنان ریاست کے عوام کے حقوق کی جنگ ہمیشہ لڑتے رہیںگے۔ ریاست کے عوام نے بے پناہ قربانیاں دیں اور ریاست کے تشخص کو بحال رکھا تحریک آزادی کشمیر کیلئے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا کردار تاریخی ہے۔
جس کو سنہری الفاظ میں بھی لکھا جائے تو کم ہے مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے جس طرح مسئلہ کشمیر کو بیرونی دنیا میں روشناص کروایا کوئی مائی کا لال نہیں کر سکا ریاست کے عوام آج بھی جماعتی پر چم آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کو سر بلند کئے ہوئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس خواتین ونگ کے چیئر پرسن محترمہ فخر النسا ء نے اپنے بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں حکومت کی انتقامی کاروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جماعت کے پر چم کو بلند کیا کارکنان آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ مسلم کانفرنس اور عوامی امنگوں کا ترجمان ہے زمانہ جانتا ہے۔