مسلم ممالک میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی کمی کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت ہے : زبیر حفیظ

Islami Jamiat-e-Talaba Pakistan

Islami Jamiat-e-Talaba Pakistan

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ مسلم ممالک تعلیمی میدان میں دیگر اقوام سے بہت پیچھے ہیں، اعلیٰ تعلیمی اداروں کی کمی کی وجہ سے تحقیق اور تجربے کی جگہ رٹا سسٹم نے لے رکھی ہے ۔مسلم ممالک میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی کمی کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مسلم ممالک کے نوجوان تعلیم و تحقیق کے میدان میں دیگر اقوام سے مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں تاہم انہیں حکومتوں کی جانب سے مطلوبہ سہولیات فراہم کی جانے چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے استنبول میں انٹرنیشنل اسلامک فیڈریشن آف سٹوڈنٹس آرگنائزیشن(IIFSO) کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس اجلاس میں ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ نے ایشاء کی طلبہ تنظیموں کی نمائندگی کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو مغربی ممالک کا مقابلہ علم و آگہی اور ترقی و خوشحالی کے میدان میں کرنا ہوگا۔مسلم ممالک تعلیم کے میدان میں دیگر اقوام سے پیچھے ہیں جس کی وجہ سے ان کا استحصال ہو رہا ہے۔اقوام عالم میں اعلیٰ مقام اور قائدانہ کردار ادا کرنے کے لئے تعلیمی میدان میں ترقی کرنا ہوگی۔واضح رہے کہ ناظم اعلیٰ طلبہ تنظیموں کے اس بین الاقوامی فورم( IIFSO) کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور ایشیاء ریجن کے انچارج بھی ہیں۔ انہوںنے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ ایشیاء ریجن میں موجود طلبہ تنظیموں کے کردار کو فعال بنا کر آئندہ تعلیمی آگاہی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

برائے رابطہ
سید امجد حسین بخاری
مرکزی سیکرٹری اطلاعات
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
03345019016