اسلام آباد (جیوڈیسک) سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے اور سفارتکاری کے فیصلے واپس لے لیں۔ تحقیقی ادارہ مسلم انسٹیٹیوٹ اور موتمر العالم الاسلامی کے زیراہتمام خطاب کرتے ہوئے عالمی میڈیا اسرائیل کے دبائو کی وجہ سے غزہ کی اصل صورتحال نہیں دکھا رہا۔
اس موقع پر سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے کہا کہ بے انتہا ظلم اور بربریت کے باوجود اسرائیل حماس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کرنے میں ناکام رہا اسلئے اب وہ امن مذاکرات کی جانب آئیگا۔
پاکستان میں فلسطینی سفیر ولید ابو علی نے کہا کہ ہم ایک مضبوط پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں جو فلسطینیوں کی بھرپور مدد کر سکے ویسٹ بینک اور غزہ کے درمیان کوئی جغرافیائی رابطہ نہیں اور اسرائیل چاہتا ہے، ان دونوں کو مکمل طور پر علیحدہ کیا جائے بلکہ فلسطین کو دنیا کے نقشے سے ہی ختم کر دیاجائے۔