مسلمان ممالک کو ’’ لارنس آف عربیہ ‘‘ کے جانشینوں کو شکست دینا ہو گی : ترک صدر

Tayyip Erdogan

Tayyip Erdogan

انقرہ (جیوڈیسک) ترک صدر طیب اردگان نے کہا ہے مسلمان ممالک د ہشتگردی اور نسل پرستی کیخلاف ایک آواز ہو کر بولیں۔

استنبول میں او آئی سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلامی ممالک کو لارنس آف عربیہ کے جانشینوں کو شکست دینا ہو گی۔

انہوں نے ماڈرن لارنسز کی اصطلاح استعمال کی۔ انہوں نے مسلمانوں کو قتل کرنے کی داعش کے اقدامات کی مذمت کی۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر تنقید کی کہ وہ مسلمانوں کے مسائل پر فیصلے کرتی ہیں لیکن ایک بھی مستقل رکن مسلمان نہیں۔