مسلم ممالک کے نوجوانوں کا مل کر کام کرنے پر اتفاق رائے طے پا گیا: صہیب الدین

Meeting

Meeting

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سیکرٹر ی جنرل صہیب الدین کاکا خیل نے کہا ہے مسلم ممالک کے نوجوانوں کا سیاست ، تعلیم، میڈیا اور دیگر شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔دہشت گردی کو مسلم ممالک سے جوڑنے کے لئے کئے جانے والے پروپیگنڈے کا توڑ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں دورہ ترکی پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مسلم ممالک میں امن باہمی اتفاق رائے ، معاشی استحکام اور تعلیم کے فروغ کے ذریعے قائم ہوسکتا ہے۔

ترکی میں افسو(IIFSO)کے اجلاس کا موضوع “مسلم نوجوانوں کا اتحاد”تھا۔اس اجلاس میں 65 مختلف ممالک سے نوجوانوں کی تنظیموں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔اجلاس میں مسلمانوں کی اسلامی یونین کے قیام کے لئے فریم ورک، موقف اور نقطہ نظر کی ضرورت تمام مسلمانوں کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

نوجوان رہنمائوں نے مسلم ممالک کے بھائی چارے اور تعاون اور ثقافتی ورثہ کے تحفظ کے علاوہ سیاسی، سماجی، سائنسی معاملات کے حل کے لئے تجاویز پیش کیں۔صہیب الدین کاکا خیل نے ترکی میں قائم معاشی اور معاشرتی تحقیق کے ادارے (ESAM)کے خصوصی اجلاس میں بھی شرکت کی اس اجلاس میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے خصوصی قراداد بھی منظور کی گئی۔جس میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے پر زور دیا گیا۔

دورہ ترکی کے دوران بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں کی پھانسیوں کے خلاف مذمتی قرادادیں بھی منظور کی گئیں۔اسلامی جمعیت طلبہ نے اخوان المسلمون کے رہنمائوں کو دی گئی سزائوں کے خلاف اپنا مئوقف بھی پیش کیا اور شام سمیت دیگر ممالک میں ہونے والی خانہ جنگی پر گہرے دکھ کا اظہار بھی کیا۔

سید امجد حسین بخاری
مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
0334-5019016