مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 17/10/2015

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) موڑ کاٹتی ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق، تفصیلات کے مطابق امجد علی اپنی والدہ رشیدہ بی بی کے ہمراہ لاہور سے قصور کی طرف جا رہا تھا کہ وڈانہ کے قریب موڑ کاٹتی ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے رشیدہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی،
…………………………
…………………………

مصطفی آباد/للیانی (خصوصی انٹرویو محمد عمران سلفی) یونین کونسل دفتوہ میں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف والوں کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دینا مسلم لیگی کارکنان کے ساتھ زیادتی ہے ،تیر پر شیر کی کھال چڑھائی ہوئی ہے، 31 اکتوبر کو اتار دیں گے، ہمارا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے جیت کر مسلم لیگ میں ہی جائیں گے،میں پارٹی قائدین سے مطالبہ کرتا ہوں کہ پارٹی کو مفاد پرست عناصر سے بچایا جائے، پارٹی ٹکٹ کے فارم میں لکھا گیا تھا کہ جو بھی ٹکٹ اپلائی کرے گا وہ ضلعی صدر اور جزل سیکرٹری کو فارم جمع کروائے گا، میں ڈسٹرکٹ کا نائب صدر ہوں، میں نے فارم حاصل کرکے پارٹی فنڈ بھی جمع کروایا، لیکن ہم سے کسی نے فارم ہی وصول نہیں کئے، ، جن لوگوں نے پارٹی فنڈنگ کی تھی ،ان سے کاغذات وصول کئے جاتے اور ہمیں سنا جاتا ، میں نے گزشتہ الیکشن میں مسلم لیگ ن سے حلقہ پی پی 175کا ٹکٹ اپلائی کیا تھا جس پر مجھے کہا گیا تھا کہ اس بار آپ ٹکٹ نہ لیں آئندہ آپ کو پرموٹ کیا جائے گا،لیکن مقامی قیادت نے مجھے چیئرمین کا ٹکٹ دینے انکار کر دیا، ان خیالات کا اظہارضلعی نائب صدر مسلم لیگ ن قصور و امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل دفتوہ ملک خرم نصراللہ خاں نے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے 2013کے الیکشن میں جب تحریک انصاف کو عروج تھا قصور سے تحریک انصاف کا ضلعی صدر، نائب صدر، آرگنائز، یوسی ناظمین کوبذریعہ حمزہ شہباز شریف مسلم لیگ ن میں شامل کروایا جس کی خبریں تمام اخبارات کے صفحہ اول کی زینت بنی، اور قصور سے پی ٹی آئی کا صفایا ہو گیا تھا،میں نے گزشتہ الیکشن میں ندیم سیٹھی کے مقابلہ میں ٹکٹ اپلائی کیا تھا اور آج جب میں نے ندیم سیٹھی صاحب سے یونین کونسل دفتوہ سے چیئرمین کا ٹکٹ مانگا تومجھے ٹکٹ دینے کی بجائے وہاں پیپلزپارٹی کے نائب صدر سید طیب حسین رضوی جو اپنی یوسی سے دو بار الیکشن ہار چکے ہیں اور جب محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت ہوئی تھی اس وقت انہیں نے حلقہ پی پی 175سے 12ہزار ووٹ حاصل کئے اور ہار گئے، انہیں نے تو قسم کھا رکھی ہے کہ ہر بار الیکشن لڑنا ہے اور ہارنا ہے، یونین کونسل دفتوہ کا ٹکٹ اس شخص کو ٹکٹ دیا گیا ہے جس نے آج تک ن لیگ میں شمولیت کا اعلان نہیں کیا، فارم بھر دینے سے یا کسی شخص سے تعلق ہونے سے پارٹی سپورٹ نہیں ہوتی انہیں اعلان کرنا چاہئے تھا کہ میں نے پیپلزپارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ ن جوائن کر لی ہے، مجھے طیب رضوی کی طرف سے کہا گیا کہ میں نے ٹکٹ خرید لیا ہے اور میں آپ سے ٹکٹ چھین لوں گا،بلاول بھٹو زرداری کہہ رہے ہیں کہ ہم مسلم لیگ ن کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے لیکن ہماری حلقہ میں پیپلزپارٹی کے لوگوں کومسلم لیگ ن کے ٹکٹ دئیے جا رہے ہیں، یونین کونسل 2میر محمدسے تحریک انصاف کا امیدوار بلا مقابلہ الیکشن جیت گیا ہے جو مقامی قیادت کی نکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

،جہاں سے طیب حسین رضوی نے ایک مالی کو کھڑا کیا تھا جس کے بعد میں کاغذات واپس لے لئے گئے، یونین کونسل سرہالی کلاں کو اوپن کر دیا گیا ہے ، اگر ٹکٹ کے معاملے میںیونین کونسل دفتوہ میں بھی کوئی مجبوری بن گئی تھی تواسے بھی اوپن چھوڑ دیا جاتا ، ٹول پلازہ پر میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے فلیکس لگے ہوئے تھے جنہیں طیب حسین رضوی نے پھاڑ کر اپنے فلیکس لگا دئیے ہیں،پیپلزپارٹی کا بندہ ہی مسلم لیگ ن کے قائدین کی فلیکس پھاڑ سکتا ہے، ملک خرم نصراللہ خاں نے مزید کہا کہ میں نے میاں صاحب کے ذریعہ دفتوہ میں دو کنال جگہ دیکر پولیس چوکی بنوائی ، میرے داد جی نمبردار بھی تھے گائوں کے جنہوں نے حویلی ملوائیاں والی میں قبرستان کیلئے ایک ایکٹ اراضی دی اور ایک ایکٹ جگہ میں نے دی ہے،میری 8ایکٹ اراضی پر ملوئیاں والی حویلی پرآبادی بیٹھی ہوئی ہے،ہمارے دوست ہیں بھولیکی میں راناالیاس انہوں نے دس مرلے اراضی فری ڈسپنسری کیلئے دی ہے اور آج وہاں فری ڈسپنری چل رہی ہے،ہماری مخالفین بھی تو بتائیں انہوں نے دفتوہ کیلئے کیا کیا ہے،میں کامیابی حاصل کرکے ہمارا گائوں میں پینے کے صاف پانی کا درینہ مسلہ ہے اسے حل کروائیں گے، گرلزسکول اور ہسپتال گائوں سے ایک کلو میٹر دور قبرستان میں بنا ہوا ہے، بچیوں کے سکول اور ہسپتال کیلئے جگہ خود دیں گے۔

ہمیں کسی سے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں ہے، ہمارے گائوں کی سٹرک تباہ ہو چکی ہے، امیدوار برائے چیئرمین ملک خرم نصراللہ خاں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں پر ایم این اے و ایم پی اے بننے والے کارکنان کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں یہ پارٹی ٹکٹ کے بغیر الیکشن لڑیں انہیں پانچ ہزار ووٹ بھی نہیں ملے گے، آج فیصل آباد میں ایشو بن چکا ہے، کیا ہر ضلع میں یہی ہو گا، یہ مفاد پرست ٹولہ ہے، یہ نہ کل مسلم لیگ ن کے ساتھ تھے اور نہ ہی آج ہیں، آج مسلم لیگ ن کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اگر یہی سلسلہ چلتا رہا تو کارکنان پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے، اوکاڑہ کا منظر سب کے سامنے ہے جہاں ورکر کو ٹکٹ نہ دیا گیا جو بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گیا میری اور اس کرور کی کہانی میں کوئی فرق نہیں ہے،انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے دفتوہ میں پانچ پانچ کروڑ کی گرانٹ کے اشتہار لگائے گئے ہیں ان کی طرف سے لگائے گئے ہیں جن کا تعلق تحریک انصاف کے ساتھ ہے اور ایم این اے سلمان حنیف کی طرف سے انہیں گرانٹیں دی جا رہی ہیں، 25لاکھ کی مزید گرانٹ دفتوہ میںلگائی جا رہی ہے،دفتوہ روڑ کسی کو نظر نہیں آتا کیا ہمارے کام صرف الیکشن میں ہوں گے،اعلی حکام اور الیکشن کمشنر کو ان معاملات کا نوٹس لینا چاہئے، میں پارٹی قائدین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ان معاملات کا نوٹس لیں،ضلع کے جزل سیکرٹری کو بھی بلائیں، اور مسلم لیگ ن کو تباہی کی طرف لیجانے والوں کے خلاف کاروائی کریں۔

Lalyani News

Lalyani News