مسلم لیگ ن جمہوری نظام کے تقاضوں اور مقاصد سے ناواقف ہے، سعدیہ سہیل

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن جمہوری نظام کے تقاضوں اورمقاصد سے ناواقف ہے ،چند لوگ اس جماعت کو چلارہے ہیں جمہوری جماعت کے قائدین کو علم ہوتا ہے کہ جمہوریت کے تقاضے کیا ہیں اور اس نظام کوکس طرح مضبوط کیا جاتا ہے۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے جو بویا وہ کاٹنے کے لیے تیار ہو جائیں دھونس اور دھاندلی سے اقتدار میں آنے والے حکمران اب زیادہ دیر تک عوام پر مسلط نہیں رہ سکتے انکے دن گنے جا چکے ہیں اب انہیں گھر جانے سے کوئی نہیں رو ک سکتا عمران خان کے عزم کے سامنے حکمران ریت کی دیوار ثابت ہو رہے ہیں۔

اپنے قائد پر تن من دھن قربان کرنے کیلئے کروڑوں عوام ان کے پیچھے کھڑے ہیں کیونکہ عمران خان نے اپنے مفادات کی بجائے عوامی حقوق، مسائل، مشکلات، اور نظام کی تبدیلی کیلئے جدوجہد شروع کر رکھی ہے وہ مزدور، کسان، غریب، مظلوم، مقہور، افراد کی آواز بن چکے ہیں۔